جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول بھٹو کا لاڑکانہ کے علاوہ لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

22 دسمبر, 2023 17:14

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ کے این اے 194 اور لاہور کے این اے 128 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 128 سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

بلاول بھٹو کے ساتھ صوبائی نشستوں پر حافظ محی الدین اور مصباح الرحمان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذاتی دشمنی پر اُتر آئیں: بلاول بھٹو

این اے 128 کی نشست پر مسلم لیگ ن کے میاں احمد احسان بلاول بھٹو کے مد مقابل ہوں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے این اے 194 سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top