جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک دوسرے کو گالی دے کر کہتے ہیں ہم سیاست کررہے ہیں:بلاول بھٹو

19 دسمبر, 2023 15:34

 

لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو گالی دے کر کہتے ہیں ہم سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کا شکر گزار ہوں،مجھے ایک بار پھر موقع دیا گیا،ہماری 2نسلیں لاہور ہائیکورٹ کے پاس انصاف مانگنے آتی رہی ہیں،لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کی صورت میں دیکھا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ12سال بعد ریفرنس سننے پر چیف جسٹس اور دیگر ججز کا شکر گزار ہوں،شہید ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل کیاگیا،امید ہے سپریم کورٹ سے قائد عوام کو انصاف ملے گا،ججز صاحبان خون کے داغ اپنے فیصلوں سے دھوئیں گے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو بھی ملک کا وزیر اعظم بنے اس کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جائے، وزیر اعظم کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوگا تو ملک ترقی کرسکے گا، قائد عوام نے مسلم ممالک کو کہا تھا وہ اپنے وسائل کو استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے سب چور ہیں کسی سےبات نہیں کروں گا،ملک میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیاہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے سب چور ہیں ،بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کہتا تھا خودکشی کرلوں گا چوروں سے بات نہیں کروں گا، اب محسوس ہوا ہوگا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو گھڑی چور قرار دیا جاسکتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی جس پر الزام لگا رہے تھے وہ بھی تو غلط ہوسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پرانے سیاستدانوں میں یہ تربیت کی جاتی ہے میرے ہو تواچھے ہو، سابق چیئرمین پی ٹی آئی انتقام، نفرت، تقسیم کی سیاست واپس لیکر آئے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر سے سیاسی اختلاف رکھ سکتا ہوں، کارکنوں کا احترام کرتا ہوں،یہ کامیابی نہیں سیاستدانوں کی شکست ہے، سیاسی اختلافات کو سیاسی اختلاف ہی رکھیں ،ذاتی دشمنی پر نہ اتریں، ملک میں معاشی بحران، دہشت گردوں کی وجہ سے خطرات ہیں۔

یہ پڑھیں : ذوالفقار بھٹو کیس لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے :بلاول بھٹو کی درخواست دائر

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top