جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سارہ انعام قتل کیس؛ فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں رقت آمیز مناظر

15 دسمبر, 2023 10:57

اسلام آباد میں قتل ہونیوالی کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس کے فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھے گئے۔

14 دسمبر کو جب عدالت نے تاریخی فیصلہ سنایا تو مقتولہ کے اہل خانہ ایک دوسرے سے لپٹ کر زار و قطار رونے لگے۔

ملزم کو جب کمرہ عدالت میں لایا گیا تو وہ اپنی والدہ ثمینہ شاہ کیساتھ بیٹھ گیا جبکہ ملزم کے والد مشہور صحافی ایاز امیر جج کے سامنے والی کرسی پر بیٹھے تھے۔

اس موقع پر مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم ، والدہ اور دیگر رشتہ دار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اسلام آباد میں ہی بے دردی سے قتل ہونیوالی نور مقدم کے والد شوکت مقدم بھی فیصلہ سننے کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بعد از فیصلہ شوکت مقدم نے آگے بڑھ کر سارہ انعام کے والد کو گلے لگایا اور دونوں کی آنکھوں سے آنسو گرنے لگے۔

مقتولہ سارہ انعام کے والد بھیگی آنکھوں کیساتھ وکلا ، پولیس اور اپنے رشتہ داروں سے لپٹ لپٹ کر شکریہ ادا کرتے رہے۔

یہ پڑھیں : سارہ انعام قتل کیس: شاہ نواز امیر کو سزائے موت سنادی گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top