جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا :آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی امریکی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

14 دسمبر, 2023 12:25

 

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرامریکا کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف اور لائیڈ آسٹن نے علاقائی سلامتی اور دیگر امور سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی۔

امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف کا امریکی محکمہ دفاع میں استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں افغانستان سے دہشت گرد کارروائیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

پاک فوج کےسربراہ امریکی وزیر دفاع کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

 

امکان ہے کہ وہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے سینئر ارکان سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

اتوار10 دسمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہونے والے جنرل منیر برطانیہ میں دو دن گزارنے کے بعد منگل کی سہ پہر واشنگٹن پہنچے تھے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں کیونکہ یہ بظاہرایک نجی دورہ تھا، واضح رہے کہ پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد سے یہ جنرل عاصم منیر کا پہلا دورہ امریکا ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے 29 نومبر 2022 کو پاکستان کے 17ویں آرمی چیف کا منصب سنبھالا تھا۔

یہ پڑھیں : آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پر گفتگو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top