جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم مؤخر

13 دسمبر, 2023 14:56

راولپنڈی: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

دوران سماعت، فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن فرد جرم پر اعتراض کیا۔ وکلاء نے اعتراض کیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں اس لیے توہین عدالت کارروائی نہیں کر سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں یہ کارروائی نہیں کر سکتا، توہین عدالت صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کارروائی کر سکتے ہیں۔

فرد جرم کیوں نہیں عائد ہو سکی کے سوال پر الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ فرد جرم عائد نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں ۔

صحافی کے عمران خان کے پیش ہونے سے متعلق کیس پر کمیشن کے ممبر نے جواب دیا کہ جی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

یہ پڑھیں : اینٹی کرپشن کا طلبی نوٹس واپس، فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top