مقبول خبریں
ملک یا پھر نیب ؛نیب رہا تو ملک نہیں چلے گا : خاقان عباسی
کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب رہا تو ملک نہیں چلے گا، ملک یا نیب چلائیں اورسابق چیئرمین نیب عوام سے معافی مانگیں ۔
انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کے کیسز آپ کے سامنے ہیں، نواز شریف کو 5سال بعد بری کیا گیاہے،لوگ کہتے ہیں انصاف ہوگیا ،نواز شریف کے5سال کون واپس کرے گا؟ ۔
شاہدخاقان نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے سوال پوچھنے والا کوئی ہے؟ملک کے وزیر اعظم کو انصاف نہیں ملے گا تو غریب آدمی کو کیسے ملے گا،جس ملک میں عدالتی نظام غیر محفوظ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین نیب عوام سے معافی مانگیں، شایدان کی بچت ہوجائے،انصاف کی کرسی پر بیٹھنا بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے۔
یہ پڑھیں : جائیداد کا تنازعہ :بیٹے نے ماں ،بہن اور بہنوئیوں سمیت 6 افراد کو مار ڈالا