جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جائیداد کا تنازعہ :بیٹے نے ماں ،بہن اور بہنوئیوں سمیت 6 افراد کو مار ڈالا

13 دسمبر, 2023 11:29

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ : جائیدادمیں سےحصہ لینے پر بھائی کےسرپرخون سوار ہوگیا ، بھائی نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

قتل کی یہ خوفناک واردات تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آئی جہاں 6 افراد کو جائیداد کی خاطر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ملزم کی فائرنگ سےوالدہ، بہن، 2بہنوئیوں سمیت 6 افرادہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں 2 خواتین،2مرد اور 3سال کی بچی شامل ہے ،پولیس نے میڈیا کو بتا یا کہ فائرنگ کا واقعہ گھر میں پیش آیا جس کے بعد ملزم عمران موقع سے فرار ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

ٰیہ پڑھیں : سوڈان میں عارضی جنگ بندی ختم ، ایک بار پھر لڑائی شروع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top