مقبول خبریں
ذوالفقار بھٹو کیس لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے :بلاول بھٹو کی درخواست دائر
سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کیس کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیاتھا۔
سپریم کورٹ میں کل ذوالفقار بھٹو کیس سماعت کے لیے مقرر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کُنڈی نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ پڑھیں:ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس پر صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر