جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیکنا لوجی کی دنیا کا بڑا میلہ ،پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 8 ایوارڈ جیت لئے

11 دسمبر, 2023 13:41

 

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز میں جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز(اپیکٹا 2023) میں 8 بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔
پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی اپیکٹا ایوارڈز 2023 میں سپر ویمن کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنا تھی،جوپاکستان نے حاصل کر لیاہے۔


ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈزمیں پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے ایک گولڈ اور سات میرٹ ایوارڈ جیتے۔

نسٹ یونیورسٹی کے ڈرما ویژن، فاسٹ یونیورسٹی کے ایس ایس جی سی آٹو میٹڈ ریڈر،امپیٹس سسٹمز کے فلو ایچ سی ایم،ایف نائن کے کوئل، ایکسیلینس ڈلیورڈ کے برین باکس، سوشل چیمپ اور ایس ایئروناٹکس کے کواڈ کاپٹر نے میرٹ ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس میں چین ، جاپان، سنگاپور، سری لنکا اورآسٹریلیا سمیت 16بڑے ممالک شامل ہیں،ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس کا مقصد خطے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

یہ پڑھیں: بھارتی مصنوعات کاپاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں استعمال کا خوفناک انکشاف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top