جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹی 10 لیگ میں برق رفتار اننگز ، نیا ریکارڈ قائم

09 دسمبر, 2023 14:57

 

ٹی 10 لیگ میں 43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگزکھیل کرحمزہ سلیم ڈارنے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ٹی 10 لیگ میں حمزہ سلیم ڈار کی دھواں دار اننگز کے بعد کرکٹ کی کتاب میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔

یورپین کرکٹ کے ٹی 10 میچ منگل کو Catalunya Jaguar اور Sohal Hospitaltet کے درمیان میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے برق رفتار اننگز کھیل نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

Catalunya Jaguar کی نمائندگی کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بیٹر حمزہ سلیم نے صرف 43 گیندوں پر 193 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 22 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

 

Hamza Saleem Dar Scored 193 Runs In 43 Balls in T10 Match European Cricket League 2023 😱😱 - YouTube

 

حمزہ کے 193 رنز اب ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے،تاہم ہدف کے تعاقب میں Sohal Hospitaltet کی ٹیم صرف 10 اوورز میں 8 وکٹوں پر 104 رنز بناسکی۔

واضح رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے Catalunya Jaguar نے صرف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 257 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

یہ پڑھیں : پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top