جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان 4روزہ میچ ڈرا

09 دسمبر, 2023 14:58

 

کینبیرا: پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان 4روزہ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔

پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان 4روزہ میچ بغیر کسی نیتجے کے ختم ہوگیا ہے،مانوکا اوول کینبرا میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ ڈرا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل شروع نہ ہوسکا ،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز 391 رنز پر دکلیئر کردی تھی۔

کپتان شان مسعود نے 201رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پہلی اننگز میں بابر اعظم 40 اور سرفراز احمد نے41 رنز بنائے تھے۔

پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر367 رنز بنالئے تھےجبکہ پرائم منسٹر الیون کی طرف سے میتھیو رینشا 136 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی طرف سے 4 روزہ میچ میں خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔

یہ پڑھیں : پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ شاہین کی بولنگ انتہائی اہم ہوگی: شاہد آفریدی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top