جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، ٹیسٹ سیریز سے قبل اہم بولر انجری کا شکار

08 دسمبر, 2023 14:30

کینبرا: قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

کینبرا میں پرائم منسٹرالیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے روز اسپنر نے 8 اوورز کے بعد دائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں آرام کیلئے بھیج دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ابرار احمد کو ٹانگ میں تکلیف کے بعد ایم آر آئی اسکین کیلئے بھیج دیا گیا ہے، میڈیکل پینل کرکٹر کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ میچ سے قبل سعود شکیل اور سرفراز احمد میں تکرار، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top