جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عظیم کھلاڑیوں میں جگہ بنانی ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی: وسیم اکرم

08 دسمبر, 2023 14:27

دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرنے پر وسیم اکرم نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مشورہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اگر فاسٹ بولر حارث رؤف کھیل میں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے اوپر ذمہ داری لینا ہوگی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا ہوگی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا معمولی بات نہیں، ٹی 20 فارمیٹ بہت آسان ہے، جہاں آپکو محض 4 اوورز ڈالنے ہوتے ہیں لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں آپکو کم از کم 8 اوورز کا اسپیل کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑدی

انہوں نے کہا کہ سال 1995 کے بعد سے پاکستان نے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا، نئے کپتان اور نئی مینجمنٹ کیساتھ ٹیم کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کے ساتھ بگ بیش لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top