جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

07 دسمبر, 2023 11:31

 

کراچی :عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ غلام رضا، 38 سالہ نعمان بیگ، 20 سالہ اسامہ،30 سالہ ریاض اور ایک 30 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے متاثرہ عمارت کو سیل کر دیا ہے۔

عمارت میں داخلے سے روکنے کے لیے پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ عرشی سینٹر کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے، معائنے کے بعد فیصلہ ہو گا کہ عمارت استعمال کے قابل ہے یا نہیں۔

ترجمان ایس بی سی اے نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی ہدایت پر شاپنگ سینٹر کی عمارت کو سیل کیا ہے، سیل کرنے کا مقصد ہے کہ کوئی شخص اندر داخل نہ ہو سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کولنگ کے عمل کے بعد ایس بی سی اے کی کمیٹی عمارت کا معائنہ کرے گی، کمیٹی عمارت کے معائنے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

متاثرہ عمارت میں 250 سے زائد دکانیں اور تقریباً 450 رہائشی فلیٹ ہیں۔

ریسکیو 1122 نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ہے۔

یہ پڑھیں : کراچی: عائشہ منزل پر دکانوں میں آگ لگ گئی، رہائشی فلیٹوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top