جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور اور کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسکرین لگانے کا فیصلہ

06 دسمبر, 2023 15:02

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور اور کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسکرین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں جدید اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ سے قبل اسکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا پلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 9 :بڑے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک سے اسکرینیں ارجنٹ بنیادوں پر منگوانے سے اخراجات میں اضافہ ہوگا اور ان کی تنصیب پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کے اخراجات آسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top