جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنگ کے بعد اسرائیلی فوج غزہ کا کنٹرول سنبھال لے گی :اسرائیلی وزیراعظم

06 دسمبر, 2023 13:24

 

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دو ماہ مکمل ہوگئےہیں، اسرائیلی وزیر اعظم نےکہا ہے کہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج غزہ کا کنٹرول سنبھال لے گی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کی امن فوج کی تعیناتی کی تجاویز مسترد کرتےہیں،آنکھیں بند کرکےکسی اور انتظامی منصوبے کو قبول نہیں کرسکتے۔

 

Israel aims to end its responsibility for Gaza Strip -minister | Reuters

 

دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس کے گرد گھیراتنگ کردیاہے، جنوبی غزہ میں عسکریت پسندوں کیخلاف سخت مزاحمت کا سامنا ہے ۔

 

 

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار کے تقریب پہنچ گئی ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں انسانیت کی بے توقیری بند ہونی چاہیے:یو این سربراہ برائے انسانی حقوق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top