جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی، معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

03 دسمبر, 2023 16:22

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر25.5 فیصد متوقع ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی مہنگائی پر آچکا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، توانائی سیکٹر میں پیداواری لاگت کو کم کیا جا رہا ہے، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر، سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت میں مثبت رجحان سامنے آنا شروع ہوگیا ہے:نگراں وزیر خزانہ

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر تک ترسیلات زر میں 13.3 فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی تا اکتوبر برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدن میں114.7 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی تا ستمبر بجٹ خسارہ 17.6 فیصد بڑھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top