جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

1 ارب 23 کروڑ کی کرپشن :پرویز الہی و دیگر کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

02 دسمبر, 2023 15:21

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف گجرات ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں ۔

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ سےزائد کاریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔

ریفرنس میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی مرکزی ملزم نامزد ہوئے ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر نےبھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایاہے،پرویز الہٰی نے عہدے کا ناجائز استعمال کیا ،کک بیکس اور رشوت وصول کی ہے۔

نیب کے مطابق پرویز اور مونس الہٰی نے گجرات کیلئےغیر قانونی طور پر 116 ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائیں،انہوں نے اور مونس نےمن پسند ٹھیکے داروں کو کنٹریکٹ دلوا کر رشوت بھی حاصل کی۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ کک بیکس کی رقم مونس الہٰی اور ان کی فیملی کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئیں ہیں۔

نیب کی جانب سے دا ئر کئے گئے ریفریس میں استدعا کی گئی کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ،عدالت ٹرائل کر کے ملزمان کو سزا دے۔

یہ پڑھیں:مہنگائی کے شہنشاہ شہباز شریف کو الیکشن میں لگ پتہ جائے گا: پرویز الہٰی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top