مقبول خبریں
190 ملین پاؤنڈکیس: نیب کاچئیرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کیا جس میں دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 8 ملزمان کے نام شامل ہیں جن میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ شامل ہیں۔
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسرمیاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائرکیا جس کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
واضح رہےکہ اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب نے اس کیس میں بھی گرفتار کررکھا ہے اور وفاقی کابینہ نے سائفر سمیت دیگر کرپشن کیسز کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔
یہ پڑھیں : القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس : چئیرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد