جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیصل آباد: میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

01 دسمبر, 2023 11:45

 

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے نواحی علاقے سے میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق شوہر طاہر نے بیوی اور بچیوں کو نیند آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر وزنی چیز مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے بیوی بچوں کو مارنے کے بعد زہریلی گولی کھا کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 11 سال، 16 سال اور 18 سال کے قریب ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ طاہر نے تحریر چھوڑی ہے جس میں قرض ادا نہ کر سکنے پر خود اور فیملی کو ہلاک کرنے کا بیان دیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : کراچی : کچرا کنڈی سے تین نومولودبچوں کی لاشیں برآمد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top