جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

متنازع ترین سابق امریکی سفارتکار ہنری کسنجر چل بسے

30 نومبر, 2023 12:13

امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سابق سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان کی جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال بدھ کو ریاست کنیکٹی کٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔

ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔

انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا، جن میں صدر رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ شامل تھے اور امریکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ اپنی عمر کے اخری دنوں کافی متحرک رہے، وہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں میں شریک ہوتے رہتے تھے۔

ان کی قیادت اور سفارت کاری کے حوالے سے کتابیں بھی لکھیں اور ان میں غیرمعمولی امور پر پر کھل کر بات کی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے لاحق جوہری خطرے کے بارے میں کچھ روز قبل سینیٹ کی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کی تھی۔

ہنری کسنجر نے رواں سال جولائی میں چین کا اچانک دورہ کیا تھا اور صدر جن پنگ شی سے ملاقات کی تھی۔

یہ پڑھیں :گمشدہ سیاحتی آبدوز ٹائٹن کا ملبہ مل گیا،آبدوز میں سوار پانچوں افراد جاں بحق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top