جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائفر کیس :وفاقی کابینہ کی اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری

30 نومبر, 2023 12:58

 

نگران وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی سمری پر کابینہ اراکین سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت دیگر افراد کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں ہی ٹرائل ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذو القرنین کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ سے سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری لی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جیل ٹرائل کالعدم قرار دینےکے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، وفاقی حکومت نے سائفر اور 190 ملین پاونڈ کیس کیلئےعدالتوں کےقیام کےقانونی تقاضے پورے کر لیے۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیدیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top