جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کا اعلان آج کرے گا

30 نومبر, 2023 13:34

 

اسلام آباد:عام انتخابات 2024 کے حوالے سے الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا۔

حکام الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا کام مکمل کرلیا،آئندہ عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے رواں برس 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کی تھیں،الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پرکام مکمل کیا۔

ابتدائی حلقہ بندیوں پراعتراضات 27اکتوبر تک دائر کیے گئے تھے،ملک بھر کے 109 اضلاع کے 1324 حلقوں پر اعتراضات جمع کرائے گئے تھے۔

پنجاب سے 672،سندھ 228،کےپی293،بلوچستان 124 اور اسلام آباد سے 7 اعتراضات سنے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے 2 بینچوں نے یکم سے 22 نومبر تک اعتراضات پر اپیلوں کی سماعت کی تھی۔

یہ پڑھیں : حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع ہو گی: الیکشن کمیشن پاکستان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top