جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہمارا بار بار عدالت میں پیش ہونا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے :شہبازشریف

29 نومبر, 2023 11:59

 

لاہور : سابق وزیرِ اعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ میں یہاں، نواز شریف اسلام آباد میں پیش ہورہے ہیں ، یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے ۔

سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ بنی گالہ کا گھر غیر قانونی طور پر بنایا گیا تھا،ثاقب نثار نے بنی گالہ کی اجازت دی تھی ،کیا وہ لیول پلیئنگ فیلڈ تھی؟

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے گھروں کو مسماراور عالیشان محل کو جائز قراردیا گیاہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے نواز شریف کی عدالت میں پیشی سے متعلق کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے ، نواز شریف عدالت میں ضرور پیش ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نےبہت مشکلات اور سختیاں جھیلی ہیں ، نوا زشریف نے جیلیں کاٹیں ، ہتھکڑیاں لگوائیں ، نواز شریف کے سامنے انکی بیٹی کو بھی گرفتار کیا گیا،لیکن پھر بھی نواز شریف نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے 2017میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا گیاتھا، وفاقی کے ساتھ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹا گیاتھا۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کے مطابق نواز شریف کی حکومت ختم کرکے پاکستان کی ترقی کا سفر روکا گیاتھا۔

شہباز شریف نےمزید کہا کہ کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی ،9مئی کے واقعات ملک دشمنی ہے ،اس دن ملک کے خلاف سازش اور غداری کی گئی تھی،9مئی کو فوج میں تختہ الٹنے کی بھیانک کوشش کی گئی تھی۔

شہباز شریف نے الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہر صورت وقت پر ہونے چاہئیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھرپور اعلان کرینگے۔

یہ پڑھیں:شہبازشریف ن لیگ کے بلامقابلہ صدر اور مریم چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top