جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم مینجمنٹ، کوچنگ اسٹاف کا اعلان

28 نومبر, 2023 20:53

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، محمد حفیظ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مقرر، ایڈم ہولیوک بیٹنگ کوچ، سائمن گرانٹ ہیلمٹ ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے۔

عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ، سعید اجمل اسپین بولنگ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا اسسٹنٹ منیجر، شاہد اسلم اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ، ڈریکس سائمین اسٹڑینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں، پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں: محمد حفیظ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، طلحہ اعجاز ٹیم انالسٹ ہوں گے، لیفٹیننٹ کرنل(ر) اختر حسین ٹیم سیکیورٹی منیجر، رضا راشد میڈیا منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔

قومی ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top