جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ

28 نومبر, 2023 16:56

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مختلف اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آرڈیننس لائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے آرڈیننس لانے کی منظوری دی ہے، نگراں وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ سے منظوری کے بعد آرڈیننسز ایوان صدر بھجوائے جائیں گے، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس لایا جائیگا، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ آرڈیننس میں ترمیم لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو مزید آئی ایم ایف پروگرام کی ضروت ہوگی: شمشاد اختر

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس 1979 میں ترمیم لائی جارہی ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس بھی لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان آرڈیننسزکا مقصد ان بڑے اداروں کے امور کار کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top