جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حماس کے مجاہدین کا شکریہ اور دعائیں،حماس کی قید سے رہا اسرائیلی خاتون نے خط لکھ ڈالا

28 نومبر, 2023 11:14

 

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خاتون دنیال اور ان کی ننھی بیٹی ایمیلیا کا خط سامنے آگیا۔

حماس کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی ماں بیٹی کا شکریہ کا خط سامنے آیا ہے جس میں اسرائیلی یرغمالی خاتون دنیال نے دوران قید القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں کے حسن سلوک کی تعریف کی ہے۔

عبرانی زبان میں تحریر خط میں خاتون نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں گے لیکن میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے میری بیٹی کے ساتھ حسن سلوک اور محبت کا مظاہرہ کیا‘۔

اسرائیلی قیدی خاتون نے مجاہدین کیلئے لکھاکہ آپ نے اس سے والدین کی طرح سلوک کیا، اسے اپنے کمروں میں بلاتے اور اسے یہ احساس دلایا کہ آپ سب اس کے صرف دوست نہیں بلکہ محبت کرنے والے بھی ہیں، آپ کی شکر گزار ہوں اس سب کیلئے جب آپ گھنٹوں ہماری دیکھ بھال کرتے۔

خط کے متن کے مطابق صبر کرنے اور ساتھ ساتھ مٹھائیوں، پھلوں اور جو کچھ بھی میسر تھا اس سے ہمیں نوازنے کیلئے شکریہ، بھلے وہ دستیاب نہ بھی ہوں، بچے قید میں رہنا بالکل پسند نہیں کرتے لیکن آپ اور دوسرے ملنے والے اچھے لوگوں کا شکریہ۔

خاتون نے مزید لکھاکہ ’میری بیٹی خود کو غزہ میں ملکہ سمجھتی تھی اور سب کی توجہ کا مرکز تھی، اس دوران مختلف عہدوں پر موجود لوگوں سے واسطہ رہا اور ان سب نے ہم سے محبت، شفقت اور نرمی کا برتاؤ کیا، میں ہمیشہ ان کی مشکور رہوں گی کیونکہ ہم یہاں سے کوئی دکھ لیکر نہیں جا رہے۔

اسرائیلی خاتون کے خط کے متن کے مطابق میں سب کو آپ کے حسن سلوک کا بتاؤں گی جو غزہ میں مشکل حالات اور نقصان کے باوجود ہم سے کیا۔

اسرائیلی خاتون نے خط کے آخر میں مجاہدین اور ان کے اہلخانہ کی صحت اور تندرستی کیلئے دعا کی۔

یہ پڑھیں : گھنٹوں تاخیر کے بعد حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top