جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈیوس کپ: جانک سنر کی شاندار کارکردگی، 47 سال بعد اٹلی کو چیمپئن بنادیا

27 نومبر, 2023 13:26

اسپین میں جاری ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ میں 47 سال بعد اٹلی کو چیمپئن بنادیا۔

ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں 1976 کے بعد آسٹریلیا کے الیکس ڈی منار کو شکست دے کر جانک سنر نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز اٹلی کے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی پی فائنل: نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیت کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر چار پر رہنے والے جانک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5 فتوحات پر کیا۔

انہوں نے سربیا سے تعلق رکھنے والے دنیائے ٹینس کے معروف کھلاڑی نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top