جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی ، ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب

27 نومبر, 2023 12:56

 

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ پہلی نومبر سے جاری ہے ، جس کے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

فغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ انخلا یقینی بنائے جانے پر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ملک سے افغانیوں کو نکالنے کا حکومت کا اقدام بہت اچھا ہے، حکومت کے فیصلے سے ہماری معیشت پر کافی فرق پڑا ہے۔

حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں کافی کمی آئی ہے،جب سے افغانی گئے ہیں ڈکیتی کے واقعات میں بے پناہ کمی آئی ہے۔

غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن جانے پر پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ ر یاست عوام کیلئے وہی فیصلہ کرتی ہے جو ان کیلئے بہتر ہو،افغان باشندوں کے جانے سے کاروبار بحال ہونا شروع ہوگئےہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کا افغانیوں کی کو نکالنے کا فیصلہ درست ہے ،ہم اپنے ریاستی اداروں اور پاک فوج کیساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے یکم اکتوبر کو ایپکس کمیٹی اجلاس میں افغان باشندوں کو ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاتھا جس کے بعد سے پہلی نومبر کو باقاعدہ طور پر اس فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس اقدام کے سلسلے میں اب تک 254,775 غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

واضح رہے 26نومبر کو 1640 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئےہیں،ان افغان شہریوں میں 437 مرد، 430 خواتین اور 773 بچے اپنے ملک گئےہیں۔

 

یہ پڑھیں :غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی، ابتک 253,135 افراد واپس جاچکے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top