مقبول خبریں
سی ٹی ڈی کارروائی؛ اہم شخصیات کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، ایک سابق پولیس اہلکار نکلا
کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزمان ملک شام سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرکے آئے تھے، ملزمان بیرون ملک سے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سید رضا احمد اور خرم علی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان اہم شخصیات کی ریکی کرچکے تھے، ملزمان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی افراد بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید، ملزمان فرار
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے، ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔