مقبول خبریں
کراچی: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی ،11 افراد جاں بحق
کراچی: راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں لگی آگ بجھادی گئی ،آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی تھی جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی جب کہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ۔
حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں،دو اسنارکل اور واٹر باؤزر نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ، ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنےکے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فائر بریگیڈ کے علاوہ ریسکیوکے دیگرادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق فائر بریگیڈ نے 30 سے 35 افراد کو ریسکیو کیا،آگ شاپنگ مال کی چھت پر رکھے جنریٹر کی وجہ سے لگی،شاپنگ سینٹر میں آگ صبح ساڑھے 6بجے کے قریب لگی تھی۔
یہ پڑھیں : سینٹورس مال میں آتشزدگی، ٹیکنکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ