جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نجکاری پر فوکس ہے،پی آئی اےپہلی ترجیح ہے :نگراں وزیر اعظم

24 نومبر, 2023 12:40

 

اسلام آباد :نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نجکاری پر فوکس کررہے ہیں،پی آئی اے کی نجکاری پہلی ترجیح ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے،آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملکی معیشت میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرام پر کام ہورہا ہے، اگلے10سال میں 10لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرام ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 5سے 6دہائیوں میں زیادہ ترلوگ یورپ گئےہیں،ہمارا خطہ زیادہ آبادی پر مشتمل ہے، حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات کیلئے کام کررہی ہے، پاکستان میں ہنر مند افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئےہیں،جمہوریت میں مثبت رویے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تفتان ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اداروں سے ریونیو نہیں کماسکتے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان میں میڈیا آزاد اور خودمختار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اپنے معاملات کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھارہی ہے، غزہ میں صورتحال کافی تشویش ناک ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: انوار الحق کاکڑ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top