جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوج کا اقوام متحدہ کے ایک اور اسکول پر حملہ،27فلسطینی شہید

24 نومبر, 2023 11:05

 

مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی حملے جاری ہے،اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ایک اور اسکول پر حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 27فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ابو حسین اسکول پر ہوا، اسکول غزہ سے منتقل بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ تھا۔ تاہم اسرائیلی حملے میں متعدد افرادبھی زخمی ہوئےہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےرات گئے غزہ میں رہائشی عمارتوں اور اسپتال پر حملےکئےہیں۔ انڈونیشیا اسپتال کے مرکزی گیٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مریضوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا اسپتال سے مریضوں کو خا ن یونس کے نصیر اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا اسپتال کا محاصرہ کرلیااور مریض اور طبی عملہ کوحراست میں لے لیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں سے درجنون مکانات تباہ ہوگئےہیں،رہائشی اور امدادی کارکن ملبے سے لاشوں اورزخمیوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو 49روز ہوگئےہیں ،جس کے نتیجے میں اسرائیلی دہشت گردی سے 14ہزار 854 سے زائد فلسطینی شہیدہوئے۔

تاہم شہدا میں 6ہزار 150سےزائد بچے اور 4ہزار سےزائد خواتین شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث 36 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ،بمباری سے 207 ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈکس بھی شہید ہوئےہیں ۔

جبکہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونےوالےصحافیوں کی تعداد65سے زائد ہوگئی ہیں۔

میڈیا کے مطابق غزہ میں 15لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئےہیں،تاہم اسرائیلی فوج نے 46ہزار گھر بمباری کر کے تباہ کردیےہیں۔

اسرائیلی فوج نے 2لاکھ 34ہزار گھروں کو نقصان پہنچایاہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں 67اسکولز غیر فعال،266بمباری سے تباہ ہوئے ہیں ،غزہ میں 103سرکاری عمارتیں تباہ کردی گئیںتاہم اسرائیل نے 88مساجد شہید اور 3گرجا گھر تباہ کردیےہیں۔

 

 

دوسری جانب اسرائیلی فوج حماس کے نیول کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کر رہی ہیں،اسرائیل کی جانب سے کہا جاریا ہے کہ خان یونس میں فضائی حملے کے دوران کمانڈرعمار ابوجلالہ مارا گیاہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں 6ہزار150 بچے اور4ہزار خواتین بھی شہید ہوئیں ہیں،اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد14ہزار 800 تک پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب ا سرائیلی اخبارکے مطابق غزہ میں خطرناک وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئےہیں، مغربی سفارت کار بھی طویل وبا کا انتباہ جاری کرچکے ہیں، قے،اسہال اور وزن میں کمی کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

یہ پڑھیں : جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top