جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میں نے سیاست میں کبھی جھوٹ نہیں بولا: نواز شریف

23 نومبر, 2023 16:09

مری: نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں جھوٹ نہیں بولتا، سیاست میں جھوٹ بول کر کیا ملے گا، ماضی کی حکومتوں کے چھوڑے منصوبے ہم نے مکمل کیے۔

قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مری میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے خوشی ہورہی ہے، مری میرا دوسرا گھر ہے، بچپن سے مری پسند ہے، اسکول کے ٹائم سے ہم مری آتے جاتے تھے، اسلام آباد سے مری بہت خوبصورت سڑک بنی، مری میں ترقیاتی کاموں سے متعلق میرا جذبہ تھا، پنڈی سے مری تک پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مری کا حسن واپس آنا چاہیے، ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں بجلی کا ایک ایک کارخانہ مکمل کیا، دن رات محنت کرکے کئی منصوبے مکمل کیے، 11 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی ہم سسٹم میں لے کر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ریفرنسز : نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کے چھوڑے منصوبے ہم نے مکمل کیے، میں جھوٹ نہیں بولتا، سیاست میں جھوٹ بول کر کیا ملے گا۔

مریم نواز:

اس کے علاوہ چیف آرگنائزر ملسم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ سال میاں صاحب کو ملک سے دور رہنا پڑا، نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف صحیح معنوں میں اس مٹی کے بیٹے ہیں، میں نے نواز شریف کی وطن کیلئے تڑپ دیکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری سے ہمارے خاندان کی حسین یادیں وابستہ ہیں، اللہ نے موقع دیا تو مری کے حالات بہتر بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top