جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا برقرار،20روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

23 نومبر, 2023 13:06

 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا برقرار رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات 20دن میں دوبارہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت 20 روز کے اندر الیکشن کرائے، پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی۔

یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی آفیسر صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ پڑھیں : عام انتخابات کیس : چیف جسٹس کی الیکشن کمیشن کو آج ہی صدر سے مشاورت کرنے کی ہدایت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top