جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ورلڈکپ 2027 سے باہر ہونے کا ڈر، بھارت فارمیٹ تبدیل کرانے پر بضد

21 نومبر, 2023 14:10

بھارتی کرکٹ بورڈ اگلے کرکٹ ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرانے پر بضد ہوگیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق بھارت 2027 میں ورلڈ کپ 10 ٹیموں کا کرانا چاہتا ہے جس کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ ڈال رہا ہے، مگر آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبے پر راضی نہیں ہوا ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ آئی سی سی دو سال قبل 2027 میں 14 ٹیموں کا ورلڈ کپ کنفرم کرچکا ہے جبکہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق بھی فروخت کردیے ہیں۔

2027 کا آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں 14 ٹیموں کے درمیان 54 مقابلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا فارمیٹ بھی 10 ٹیموں پر مشتمل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جناح/گاندھی ٹرافی؛ ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش کردی

بھارت بضد ہے کہ اس ورلڈکپ میں بھی 10 ٹیمیں شریک ہوں، بی سی سی آئی آئندہ آئی سی سی اجلاسوں کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق 14 ٹیموں کا مطلب ہے کہ دو 7،7 ٹیموں کے گروپ ہوں گے، ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی اور پھر سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے۔

14 ٹیموں کی شمولیت سے میچز تو زیادہ ہوں گے وہی بھارتی براڈ کاسٹرز کو ڈر ہے کہ اس فارمیٹ کی وجہ سے بھارت جلد ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے جس کی وجہ ان کی ویورشپ میں کمی ہوسکتی اور مالی نقصان ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top