جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی سی سی نےورلڈ کپ فائنل کی پِچ اور آفیشلز کا اعلان کردیا

18 نومبر, 2023 15:06

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کی فائنل پِچ اورآفیشلز کا اعلان کردیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہو گی، آئی سی سی پِچ کنسلٹنٹ نے فائنل میچ کے لیے منتخب پِچ کی تیاری کا جائزہ لیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے فائنل کےلیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا کو مقرر کیا ہے،آئی سی سی اعلامیے کے مطابق فائنل میں جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

Match officials for World Cup semi-finals revealed - International - geosuper.tv

رپورٹ کے مطابق کرس گیفائی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ پڑھیں : ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے پچ تبدیل کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top