مقبول خبریں
وہاب ریاض کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ
لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کلیئرنس دے دی۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر
دوسری جانب نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا مینیجر بنائے جانے کا امکان ہے، نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیے ہیں۔