جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی جارحیت : فلسطین کے 50سال پرانے نغمے کی دھوم

14 نومبر, 2023 15:12

 

اوسلو: شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، سویڈن اور ناروے میں ان دنوں سڑکوں پر فلسطین کے 50سال پرانے نغمے کی گونج سنی جارہی ہے۔

اسکینڈے نیوین ممالک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں فلسطین کا 50سال پرانہ نغمہ گایا جارہا ہے ،جو اب ہر زبان پرعام ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نغمہ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کوفیا بینڈ نے تشکیل دیا تھا,1967 کی اسرائیل عرب جنگ کے بعد سویڈن جلاوطن کیے جانے والے ایک فلسطینی جارج توتاری نے بائیں بازو کے نظریات رکھنے والا یہ بینڈ بنایا تھا جس نے فلسطین کے کئی انقلابی گیت گائے تھے۔

اس بینڈ میں سویڈش موسیقار شامل تھے جو فلسطینی کاز کی حمایت کرتے تھے،انہی میں سے ایک گیت Leve Palestina, krossa sionismen تھا جس کا مطلب ہے ،فلسطین زندہ باد اور صہیونیت کو کچل دو۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ٹرین اسٹیشن پر ہونے والا احتجاج یا ہو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر ہونے والے مظاہرے، اب ہر جگہ اسی ترانے کی دھوم ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ ترانہ راتوں رات وائرل ہوگیا ہے اور لوگ جستجو میں ہیں کہ اس کی کیا تاریخ ہے۔

 

حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے زبردست حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں جاری ظلم و ستم پر پوری دنیا کے عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے۔

امریکہ، یورپ سمیت دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو کئی سال کی سب سے بڑی اسرائیل مخالف لہر قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت 38 ویں روز بھی جاری ہیں، شہدا کی تعداد 11 ہزار 240 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 11,180 ہوگئی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top