جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

28 سالہ بین الاقوامی فٹبالر دوران میچ میدان میں گرنے سے انتقال کرگئے

12 نومبر, 2023 15:08

گھانا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈوامینا دوران میچ گرنے کے باعث انتقال کرگئے۔

گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے فٹبالر کے انتقال پر جاری بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کیلئے کھیلنے والے رافیل ڈوامینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کیلئے کھیلتے رہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پا ک کی بے حرمتی : عراقی فٹبالرز کی قرآن پاک اٹھا کر گراؤنڈ میں انٹری

ڈوامینا اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی آسٹرین کپ میں میچ کے دوران گرگئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ کھیل کے میدان میں واپس آگئے تھے۔

اپنے کیرئیر کے دوران ڈوامینا نے اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ڈینمارک کے کلبوں کی بھی نمائندگی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top