جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ورلڈکپ: بابر اعظم کا ہار ماننے سے انکار، اگلے میچ کیلئے پُر عزم

10 نومبر, 2023 17:00

کولکتہ: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ مجھ پر کوئی پریشر ہے، ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے۔

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل اہم میچ ہے، پلاننگ کے ساتھ کھیلیں گے، مانتا ہوں کہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے، میری کارکردگی ایسی نہیں کہ لوگ کہیں کہ مجھ پر پریشر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

بابر اعظم نے کہا کہ 3 سال سے کپتانی کررہا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، پلاننگ کے تحت اننگز کو آگے بڑھائیں گے، سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہوتا ہے، ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہےِ، کل کا میچ اہم ہے، پلاننگ کے تحت 10 اوورز کھیلیں گے، فخر زمان 20سے 30 اوورز تک رہے تو ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top