جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ ریفرنس :نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

10 نومبر, 2023 16:32

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں ، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے جاری نہیں کیے بلکہ عدالت نے جاری کیے تھے، عدالت میں پیش ہونے کے بعد نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف عدالتی اجازت سے علاج کیلئے بیرون ملک گئے، نواز شریف کی اس ریفرنس میں گرفتاری بھی نہیں ۔

واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم کو اکتوبر 2020ء میں اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

یہ پڑھیں : نواز شریف اور آصف زرداری کے رابطے کی خبر پرانی ہے: بلاول بھٹو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top