جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘میں نے کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا’، میتھیوز ٹائم آؤٹ پر پھٹ پڑے

07 نومبر, 2023 15:28

دہلی: سری لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ کے دوران ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دیے جانے پر پھٹ پڑے۔

پیر کے روز سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دہلی میں مدمقابل تھیں جہاں بنگلادیش نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران سری لنکن بیٹر میتھوز جب کریز پر آئے تو ان کے ہیملٹ میں مسئلہ تھا جسے تبدیل کرنے کیلئے نیا ہیملٹ منگوایا گیا، لیکن جیسے ہی انہوں نے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کیا تو بنگلا دیشی ٹیم نے انہیں ’ٹائم آؤٹ‘ قرار دینے کی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

تاہم اپیل کے بعد امپائر کی جانب سے میتھیوز کو ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا گیا اور وہ بغیر کسی گیند کا سامنا کئے پویلین واپس لوٹ گئے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ’’میں قانون کے مطابق دو منٹ میں گراؤنڈ میں پہنچ گیا تھا لیکن میرا ہیلمٹ کا پٹا ٹوٹا تھا جس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں نے اپنے کیرئیر کے دوران کبھی بھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا اور میرے خیال میں یہ بنگلا دیشی کپتان اور ان کی ٹیم کی ایک ذلت آمیز حرکت تھی‘‘۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top