جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ کے تنازع میں فوجی طور پر شامل نہیں ہونا چاہتے :پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ

07 نومبر, 2023 11:13

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے تنازع میں فوجی طور پر شامل نہیں ہونا چاہیں گے۔

منیر اکرم نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے تنازع میں فوجی طور پر شامل نہیں ہونا چاہیں گے،ہم سمجھتے ہیں اس سےمتعلق بات کرنا بھی خطرناک ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ ہم ایک پُرامن حل دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی کیلئے ہم کام کر رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی آرڈر کے دوہرے اور تہرےمعیار نے اسرائیل کی حوصلہ افزائی کی ،مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے بحران کی یہی وجہ ہے،مستقل مندوب منیر اکرم

یہ پڑھیں : اقوام متحدہ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے : منیر اکرم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top