جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر پورے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کردیا گیا

06 نومبر, 2023 14:42

کولومبو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں خراب کارکردگی پر پورے سری لنکن بورڈ کو فارغ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل کی جانب سے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔

سری لنکن وزیر کھیل نے عبوری کرکٹ کمیٹی قاٸم کردی ہے، جس کے سربراہ سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا ہونگے۔

سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی جانب سے بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جاٸزہ بھی لے گی، کرکٹ کے معملات کیسے چلانے ہے عبوری کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میں کوہلی کو کیوں مبارکباد دوں، سری لنکن کپتان کا صحافی کو جواب، ویڈیو وائرل

وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھا، بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے 7 میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top