مقبول خبریں
قومی کرکٹرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سامنے آگئی
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی کی جانب سے گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ہیں، جس پر سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی حیرت کا اظہا رکیا تھا۔
This is shocking!!! Playing Asia Cup and then the World Cup without salaries?? https://t.co/315YyYA15v
— Aakash Chopra (@cricketaakash) October 29, 2023
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط ہی نہیں کیے، تو انہیں پیسے کیسے مل سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کے کچھ کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے بنائی فہرست پر بھی خوش نہیں ہیں۔
تاہم اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو بھارت میں سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ قومی اسکواڈ کے علاوہ اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بھی کاپیاں بھجوا دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹیم اب کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑی دستخط کر کے پی سی بی کو آگاہ کر دیں گے جس کے بعد ادائیگیوں کا سلسلہ فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دستخط نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ادائیگیاں نہیں ہو سکیں تھی۔
ذرائع پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک کنٹریکٹ کی آفرز ہوئی تھی، پی سی بی نے 30 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی۔
سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے فارم اور فٹنس سے مشروط ہیں، پی سی بی تین سال کے دوران کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لے سکتا ہے۔