مقبول خبریں
بابر اعظم نے افغانی کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا
چنئی: افغان کرکٹ ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آئی سی سی نے تصویر شیئر کی، جس میں کپتان بابراعظم افغان اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں پیش کررہے ہیں۔
ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ، پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان کا رقص
A gift from Babar Azam.
The spirit of cricket alive and well 🤝#CWC23 pic.twitter.com/QJ9jv2DXge
— ICC (@ICC) October 23, 2023
رحمان اللہ گرباز نے پاکستان کے خلاف 53 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
خیال رہے کہ پہلی دفع ون ڈے فارمیٹ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی ہے۔