مقبول خبریں
افغانستان سے شکست کے ذمہ دار بابر ہیں، وہ اچھے کپتان نہیں ہیں: شعیب ملک
کراچی: شعیب ملک کا کہنا ہے کہ افغانستان سے شکست کا ذمہ دار کپتان ہے، بابر ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن کپتان اچھے نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتانوں وسیم اکرم ، شعیب ملک اور مصباح الحق نے افغانستان سے پاکستان کی شکست پر برہمی کا اظہار کیا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شکست کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں بلکہ سب ہیں، اس شکست میں آپ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ، کوچز، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر اور کپتان سب برابر کے شریک ہیں۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس شکست میں سب سے زیادہ ذمہ دار کپتان ہے جس پر میزبان کا کہنا تھا کہ کپتان تو کنگ بابر اعظم ہیں؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ بابر ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن کپتان اچھے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
سابق کرکٹر معین خان نے بھی شعیب ملک کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے 4 سال سے بڑے ایونٹس میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی لیکن کہیں بھی ان کی کپتانی مں بہتری نظر نہیں آئی۔
معین خان کا کہنا تھا کہ کپتان کیلئے وقت کیساتھ چیزوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے، وقت پر حریف ٹیم کو پریشر ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ بابر نہیں ڈال پاتے، جہاں وکٹ لینی ہوں وہاں آپ نزدیکی فیلڈرز نہیں کھڑے کرپاتے جو کہ ایک کپتان کی حکمت عملی میں نظرآنی چاہیے۔