جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

9 ماہ میں 6 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے

24 اکتوبر, 2023 14:53

کراچی:رواں سال 2023 کے پہلے نوماہ کے دوران 6 لاکھ 30 ہزارسے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں  ملک چھوڑ گئے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی  تعداد 540,282تھی۔

جب کے ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282ڈرائیور تھے۔

ملک چھوڑنے والوں میں6 ہزار سے زائد انجینئرز،ساڑھے 5 ہزار سے زائد اکاونٹنٹ، ڈھائی ہزارسے زائد ڈاکٹرز اورتقریباً 2000اساتذہ بھی شامل تھے۔

یہ پڑھیں : بیرون ملک نہیں جاسکتے تو پھرکامیاب راستہ کیا ہے ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top