مقبول خبریں
بنگلادیش سے میچ: گاڑی میں تیزی سے اسٹیڈیم جانے پر روہت شرما پر ٹریفک چالان ہوگئے
پونے: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے پونے پولیس نے پونے ایکسپریس وے پر تین چالان کیے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے چالان اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے ہوئے ہیں وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان بابراعظم کا دوران ڈرائیونگ چالان ہوگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما پر ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے آن لائن چالان کیے ہیں جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ٹریفک ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کی بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔